یونیورسٹی کالج فار وومن عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں معروف
افسانہ نگار ناہید کاکڑکی کتاب ’’زرد
پتوں کا شجر‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔اس
موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ کالج کی
پرنسپل نسیم رفیق ، فیکلٹی اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر نے
اپنے خطاب میں کہا کہ ناہید کاکڑ کی کتاب میں خواتین کی اصل زندگی کو عملی جامہ
پہنایا گیا ہے۔ اور قلم کے ذریعے پشتون خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشیش کی
ہے کیونکہ مرد اور عورت ایک ہی گاڑی کی دو پہیئے ہے۔انکے مابین ہم آہنگی ہو تو یہ گاڑی متوازن سفر
کر سکے گی۔ آخر میں ناہید کاکڑ نے کہا کہ زرد پتوں کی شجر چارسال کے عرصے میں مکمل
ہوئی ہے کتاب میں خواتین کی اصل زندگی کی نشاندہی کی ہے کہ بطور ماں ، بہن اور
بیٹی کو ہمارے معاشرے میں کن مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ الفاظ میں بہت طاقت ہوتی
ہے اور یہ کتاب کی شکل میں ہزاروں سال چل سکتے ہیں ۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر
ڈاکٹر خورشید خان نے ناہید کاکڑ کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دی
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.